مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے رہنما ایمن الظواہری نے طالبان دہشت گرد تنظیم کے نئے رہنما ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی بیعت کا اعلان کردیا ہے۔ ایمن الظواہری نے اپنے ایک صوتی پیغام میں کہا ہے کہ وہ القاعدہ کے رہنما کے عنوان سے طالبان کے نئے رہنما کی بیعت کا اعلن کرتے ہیں۔ ایمن الظاوہری اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کے رہنما منتخب ہوئے القاعدہ کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کو امریکہ نے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ہلاک کیا تھاجبکہ طالان کے رہنما ملا اخۃر منصور کو بھی امریکہ نے پاکستان میں ہی نشانہ بنایا۔ افغان حکومت کا پاکستان پر الزام ہے کہ وہ افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے افغان طالبان دہشت گردوں کی مدد کررہا ہے۔
القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے رہنما ایمن الظواہری نے طالبان دہشت گرد تنظیم کے نئے رہنما ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی بیعت کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1864675
آپ کا تبصرہ